,,ملائشین خاتون ڈاکٹر نے داعش کے جنگجو سے شادی کر لی

,,ملائشین خاتون ڈاکٹر نے داعش کے جنگجو سے شادی کر لی
,,ملائشین خاتون ڈاکٹر نے داعش کے جنگجو سے شادی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بغداد(ویب ڈیسک)ملائشین ڈاکٹر نے اپنا خاوند چھوڑ کر داعش جنگجو سے شادی کر لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق شام اور عراق میں نہایت سرعت کے ساتھ فتوحات کے جھنڈے گاڑنے والی تنظیم دولت اسلامی "داعش" جہاں قتل وغارت گری کے حوالے سے پوری دنیا میں شہرت پا رہی ہے وہیں داعشی جنگجوﺅں کی روزمرہ زندگی کے گوشے بھی سامنے آنے لگے ہیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق ان دنوں سوشل میڈیا پر ملائیشیا کی ایک خاتون ڈاکٹر کی ڈائری کا چرچا زبان زد عام ہے۔ شمس کے نام سے مشہور یہ کوئی عام خاتون نہیں بلکہ ایک میڈیکل ڈاکٹر ہے جو گذشتہ فروری میں اپنا ملک اور خاندان چھوڑ کر شام میں داعش کے جنگجوﺅں کی طبی امداد کے لیے الرقہ پہنچی۔ شام آنے کے بعد وہ داعش میں شامل ہو گئی جہاں اس کی ایک مراکشی ابو البرانامی جنگجو کے ساتھ شادی بھی انجام پا چکی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی میدان جنگ میں براہ راست حصہ لے گی۔