چین کا عظیم الشان منصوبہ ،بھارت کی نیندیں حرام

چین کا عظیم الشان منصوبہ ،بھارت کی نیندیں حرام
چین کا عظیم الشان منصوبہ ،بھارت کی نیندیں حرام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیودہلی (نیوز ڈیسک)پاکستان کو بارہا بھارت کی طرف سے چھوڑے گئے پانی کی وجہ سے سیلاب کا سامنا کرنا پڑچکاہے اوربارہا اس مسئلے کی جانب توجہ دلانے کے باوجودبھارتی رویہ عدم توجہی پرمبنی رہاہے۔

چین نے بین البرا عظمی بیلسٹک میزائل بنا لیا، جاننے کے لئے کلک کریں
اب خودبھارت یہ شور مچا رہاہے کہ اسے سیلاب کا خطرہ ہے کیونکہ چین نے تبت کے علاقہ میں ایک بڑا ڈیم تعمیرکر لیاہے ۔ اخبار"ٹائمز آف انڈیا"کے مطابق چین کی طرف سے ہمیشہ یہی بتایا جاتا رہا ہے کہ ایک رن آف ریور پراجیکٹ پرکام جاری ہے ،یعنی درےا پر بجلی بنانے کا منصوبہ جاری ہے لےکن پانی زخیرہ نہیں کیا جائے گا ،مگر اب ا نکشاف ہوا ہے کہ چین نے تبت کے علاقہ میں دریائے برہم پتر پر یارلونگ زانگبو نامی بہت بڑا ڈیم تعمیر کر لیاہے ۔
بھارت کا کہنا ہے کہ اس ڈیم سے نہ صرف دریا کا بہاﺅ متاثر ہو گا بلکہ چین کے چھوڑے گئے پانی سے بھارت کاشمالی حصہ کسی بھی وقت شدید سیلاب کی زد میں آسکتاہے ۔ سطح سمندر سے 3300میٹر کی بلندی پر واقع ڈیم کا کام مکمل ہو چکاہے اور اس سے بجلی کی پیداوار شروع ہو چکی ہے جبکہ اسی منصوبے کے تحت چار مزید ڈیم بھی جلد مکمل کر لیے جائیں گے ۔ چینی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ پراجیکٹ مکمل ہونے پر سالانہ اڑھائی ارب یونٹ بجلی پیدا کرےگا۔