سعودی عرب:خواتین پر بھی مَردوں والی پابندی

سعودی عرب:خواتین پر بھی مَردوں والی پابندی
سعودی عرب:خواتین پر بھی مَردوں والی پابندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں خواتین پر ڈرائیونگ کی پابندی جیسی باتیں تو ایک عرصے سے سننے میں آرہی ہیں لیکن ا ب پہلی دفعہ ایک ناقابل یقین پابندی سامنے آگئی ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق کئی ریستورانوں نے اپنے دروازوں پر بورڈ لکھ کر لکھادئے ہیں کہ ”یہاں اکیلی خواتین کا داخلہ منع ہے“۔
اخبار ”الحیات“کے مطابق اس طرح کے پیغامات کئی جگہ لکھے دیکھے گئے ہیں جس کے بعد اس پابندی پر شدیدتنقید شروع ہو گئی، البتہ اس کی حمایت کرنے والوں کی تعدادبھی کم نہیں ہے۔پابندی کے حمایتی کہتے ہیں کہ خواتین شوروغل کرتی ہیں اور بعض اوقات غیر مناسب روپے کی مرتکب ہوتی ہیں یا ان کی وجہ سے نو جوانوں میںلڑائیاں ہو جاتی ہیں اور ریستورانوں کے مالکان یا مینیجر وں نے ان مسائل سے بچنے کیلئے یہ پابندی لگائی ہے۔دوسری جانب اس کی مخالفت کرنے والے اسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک قرار دے رہے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی خاتون کچھ کھانا چاہتی ہیں تو کیا وہ پہلے کسی مرد رشتہ دار کو ساتھ لے کر آئے۔ اسی طرح یہ سوال بھی پوچھا جارہا ہے کہ اگر کوئی مرد ریستوران میں غیر مناسب رویے کا مرتکب ہو تو کیا مردوں کے داخلہ پر پابندی لگادی جائے گی۔ کچھ ناقدین نے کہا کہ انہیں تاریک دور کا امریکا یا د آگیا جہاں گوروں نے کالوں کا ریستورانوں میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا تھا۔