سعودی عرب نے اپنی سرحدی حدود کے اندر 20کلو میٹر تک عوام کا داخلہ ممنوع قرار دیدیا
ریاض (آئی این پی) سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اپنے تمام شہریوں اور ملک میں مقیم تمام غیرملکیوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ سرحد سے ملحقہ 20 کلو میٹر تک کے رقبے میں نہ آئیں، یہ علاقہ وزارت داخلہ نے عوام کے لئے’ممنوع قرار دیدیا۔
غیرملکی میڈیاکے مطابق محکمے کی جاری ہدایات میں وضاحت کی گئی ہے کہ ممنوعہ علاقے میں کسی نے داخلے کی کوشش کی تو اسے حراست میں لے کر قانون کی خلاف ورزی پر 30 ماہ قید اور 25 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔ ٹوئیٹر پر جاری سعودی وزارت داخلے کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ممنوعہ قرار دیئے جانے والے علاقوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔سرحد سے20 کلو میٹر دور تک ریت کے اونچے ٹیلے بنا دیئے گئے ہیں اور انتباہی سائن بورڈز بھی نصب کر دیئے گئے ہیں جہاں پیدل چلنا یا گاڑی سے سفر کرنا دونوں منع ہے۔ممنوعہ علاقوں میں حفر الباطن،خفجی کمشنری، رفحہ، عر عر، طریف الحدیثہ الجوف اور دیگر شامل ہیں۔