بھارتی ریاست چنئی میں نقل کرتے پکڑی جانیوالی طالبہ کی خودکشی

بھارتی ریاست چنئی میں نقل کرتے پکڑی جانیوالی طالبہ کی خودکشی
بھارتی ریاست چنئی میں نقل کرتے پکڑی جانیوالی طالبہ کی خودکشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی ریاست چنئی میں یونیورسٹی کی ایک طالبہ نے امتحان میں نقل کرتے ہوئے پکڑے جانے کے بعد خود کشی کر لی جس کے بعد یونیورسٹی میں پرتشدد مظاہرے شروع ہو گئے۔

دہلی میں خواتین کے خلاف جرائم روکنے کے لیے لیڈیز پولیس متعارف
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 18 سالہ طالبہ نے نقل کرتے ہوئے پکڑنے کے بعد مبینہ طور پر اپنے کمرے میں لٹک کر خود کشی کر لی۔ لڑکی کے جڑواں بھائی اور دوستوں نے لڑکی کی لاش کو برآمد کیا۔مذکورہ لڑکی کے مرنے کی خبر پھیلنے کے ساتھ ہی طلبہ نے مظاہرے شروع کر دیے۔ ٹوئٹر پر جاری کیے جانے والی تصاویر اور ویڈیوز میں میٹرس اور فرنیچر کو جلے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ایک طالب علم نے بتایاکہ طالب علموں نے مردوں کے ہاسٹل کے باہر موجود سامان کو آگ لگا دیااور ایک درخت کو بھی جلا دیا۔مظاہرین نے دعویٰ کیا کہ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طالبہ کی تذلیل کی ، جس پر خود کشی کا واقعہ پیش آیا،تاہم پولیس کے آنے کے بعد احتجاج ختم ہو گیا۔