سیاسی مخالفین بغاوت میں ناکامی کے بعد عدالتوں کے ذریعے چالیں چلتے ہیں : طیب اردگان

سیاسی مخالفین بغاوت میں ناکامی کے بعد عدالتوں کے ذریعے چالیں چلتے ہیں : طیب ...
سیاسی مخالفین بغاوت میں ناکامی کے بعد عدالتوں کے ذریعے چالیں چلتے ہیں : طیب اردگان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترک صدر طیب اردگان نے کہا ہے کہ ہمارے سیاسی مخالفین بغاوت میں ناکامی کے بعد عدالتوں کے ذریعے چالیں چلتے ہیں، ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے ذریعے تاریخ کا ایک خطرناک پلاٹ آج سے چار سال پہلے کھیلا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا طیب اردگان کو ٹیلی فون ،شام کے مسئلے کو پرامن حل کرنے پر غور کیا گیا: ترک صدر

آک پارٹی کے ممبران اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ دسمبر2013ءمیں حکومتی وزراءاور حکومت کے بڑے حامیوں پر کیس چلا کر حکومت سے محروم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا، اس منصوبے کے دوران اہم شخصیات کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے گئے اور بہت سوں کو گرفتار کیا گیا، مگر اس وقت بھی ہمارے سیاسی مخالفین کی سازشیں ناکام ہوئیں، اس کے بعد حکومت کو ناکام بنانے کے لئے امریکہ میں مقیم فتح اللہ گولن نے فوج میں موجود اپنے حامیوں کے مدد سے حکومت پر حملہ کیا ۔ فتح اللہ گولن کا یہ شرمناک منصوبہ ترک عوام نے تاریخ ساز مزاحمت کے بعد ناکام بنا یا۔ ہمارے سیاسی مخالفین کا جب بغاوت کا یہ منصوبہ ناکام ہوا تو انہوں نے اب امریکہ میں بیٹھ کر عدالتوں کے ذریعے ہمارے خلاف سازش کا آغاز کردیا ہے۔ طیب اردگان نے امریکی جیل میں قید ترک بزنس مین ریزاسراف کیس کو دسمبر 2013ءمیں ان کی حکومت کے خلاف چلائے جانے والے مقدمات کے ہم پلہ قرار دیا ہے اور ان کے مطابق اس کیس میں بھی فتح اللہ گولن کا ہاتھ ہے۔

سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف مہم کو اقتدار حاصل کرنے کی کوشش قرار دینا مضحکہ خیز ہے: محمد بن سلمان

واضح رہے کہ ترکی نے حال ہی میںامریکہ میں مقیم دو وکلا کے خلاف تحقیقات شروع کی ہیں ،ترکی کے پبلک پرازیکیوٹر نے گذشتہ ہفتے سابق امریکی اٹارنی جنرل پریت بھرارا اور موجود اٹارنی جنرل جون کم کے خلاف الزام عائد کیا ہے کہ وہ 2013ءکے کیس کا مواد اور ڈاکومنٹ امریکہ میں جاری مقدمات کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ ان دونوں امریکی وکلاءکو فتح اللہ گولن کی مکمل تائید حاصل ہے اور وہ انہی کے ذریعے ترک حکومت کے خلاف عدالتی کارروائیوں میںمصروف ہیں۔