انڈونیشیا میں بگولے نے تباہی مچادی ، 35 افراد زخمی
جکارتہ(صباح نیوز)انڈونیشیا کے صوبے جاوا میں ہوا کے بگولے نے تباہی مچادی،مختلف حادثات میں 35 افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 70 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے آگے بڑھنے والے بگولے نے جاوا کے3دیہاتوں میں تباہی مچائی ،تیز ہوؤں کے باعث اشیاء فضاء میں اڑتی ہوئی نظر آئیں۔تیز ہواؤں سے 600 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ متعدد افراد کو ایک سکول میں عارضی پناہ کیلئے منتقل کیا گیا ہے۔