بھارت میں لڑکی کو آنکھ مارنے پر لڑکے کو تین ماہ قید کی سزا سنا دی گئی

بھارت میں لڑکی کو آنکھ مارنے پر لڑکے کو تین ماہ قید کی سزا سنا دی گئی
بھارت میں لڑکی کو آنکھ مارنے پر لڑکے کو تین ماہ قید کی سزا سنا دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مدھیا پردیش(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست مدھیا پردیش کی عدالت نے لڑکی کو آنکھ مارنے کے جرم میں بس کلینر کو 3 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا۔

مودی سرکار نے پانچ کروڑ میں غنڈے کے ذریعے فوجیوں کا خون بیچ ڈالا، بھارتی میڈیا فنکار پھٹ پڑے
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چند ماہ قبل ریاست مدھیا پردیش میں 17 سالہ لڑکی کالج جانے کے لیے بس اسٹاپ پر کھڑی تھی کہ اس دوران بس کلینر تکارام نے لڑکی کو آنکھ ماری جس پر لڑکی نے اعتراض کیا تو تکارام نے ہنستے ہوئے اس کا مذاق اڑانا شروع کردیا تاہم لڑکی نے فوری طور پر پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی جب کہ پولیس نے کچھ عرصے بعد ہی نوجوان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔عدالت نے بچوں سے زیادتی کے قانون کے تحت تکارام کو لڑکی کو آنکھ مارنے کے جرم میں 3 ماہ جیل کی سزا سنائی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے لڑکی کا کہنا تھا کہ وہ عدالتی فیصلے سے بہت خوش ہے جب کہ تمام لڑکیوں کو خوفزدہ ہونے کے بجائے ایسے لوگوں کے خلاف رپورٹ درج کرانی چاہیے تاکہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جاسکے۔