سعودی مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ نے مسلسل 35واں خطبہ حج دینے کی سعادت حاصل کرلی
مکہ مکرمہ (صباح نیوز)سعودی عرب کے 74 سالہ مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کا یہ مسلسل 35 واں خطبہ حج ہے، مفتی اعظم نے پہلی مرتبہ 1981ءمیں حج کا خطبہ دیا اور سلسلہ اب تک جاری ہے، مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ 1941ءمیں ریاض میں پیدا ہوئے، انہوں نے 12 سال کی عمر میں قرآن مجید حفظ اور 22 سال کی عمر میں شرعیہ میں گریجویشن کی، الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ کو 1995ءمیں سعودی عرب کا نائب مفتی اعظم جبکہ 1999ءمیں مفتی اعظم مقرر کیا گیا۔