افغانستان میں نیٹو قافلے پر خودکش کار بم حملہ، 5شہری زخمی
کابل(آئی این پی)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نیٹو قافلے پر خودکش کار بم حملے میں 5شہری زخمی ہوگئے تاہم حملے میں تاحال کسی بھی غیر ملکی کے ہلاک اور زخمی ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
بھارت میں آوارہ کتوں نے 4سالہ بچے کو مار ڈالا ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
افغان میڈیاکے مطابق سیکیورٹی حکام کاکہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار سے کابل میں ڈنمارک کے سیکیورٹی فورسز کے قافلے سے ٹکرا دی ۔حکام نے حملے میں 5شہریوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے تاہم حملے میں تاحال کسی بھی غیر ملکی کے ہلاک اور زخمی ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی جبکہ نیٹو نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں اسکا کوئی بھی اہلکار زخمی یا ہلاک نہیں ہوا ہے ۔دوسری جانب کسی بھی گروپ نے حملے کی ذمہ داری تاحال قبول نہیں کی۔