کینیا میں بس اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم ،27افراد ہلاک کئی زخمی
نیروپی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کینیا میں ہونے والے ایک ٹریفک حادثے میں 27 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے،کئی زخمیوں کی حالت انتہائی تشویش ناک بتا ئی جا رہی ہے ،کینیا کے صدر کا حادثے پر افسوس کا اظہار۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیا کے سرکاری حکام نے بتایا ہے کہ حادثہ نیروپی موباسا ہائی وے اس وقت پیش آیا جب ایک آئل ٹینکر اور تیز رفتار بس آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثے کے نتیجے میں کم از کم 27 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ہے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔دوسری طرف کینیا کے صدر نے نیروبی میں ہونے والے افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔