بھارت: ٹیچر نے موبائل لانے پر طالبہ کو کلاس میں برہنہ کردیا

بھارت: ٹیچر نے موبائل لانے پر طالبہ کو کلاس میں برہنہ کردیا
بھارت: ٹیچر نے موبائل لانے پر طالبہ کو کلاس میں برہنہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کانپور(ویب ڈیسک )بھارتی ریاست اترپردیش میں ٹیچر نے موبائل فون لانے کی پاداش میں طالبہ کو دیگرساتھیوں کے سامنے برہنہ کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اترپردیش کے شہر کانپور میں واقع ایک ہائی سکول میں پیش آیا، پولیس ترجمان کے مطابق سکول میں تلاشی کے دوران چھٹی جماعت کی طالبہ کے بیگ سے موبائل فون برآمد ہونے پر ٹیچر نے اسے نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ بطور سزا اسے کپڑے اتارنے پر مجبور کیا۔ طالبہ کو دو گھنٹے تک نیم برہنہ حالت میں کلاس روم میں کھڑا رکھا گیا جس پر وہ اس شرمناک واقعہ اور اپنی توہین کو برداشت نہ کرسکی اور گھر پہنچ کر پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ والدین کے احتجاج پر پولیس نے مذکورہ ٹیچر کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے اور اس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔