الطاف حسین کے گھر کے باہر احتجاج ‎کا اعلان

الطاف حسین کے گھر کے باہر احتجاج ‎کا اعلان
الطاف حسین کے گھر کے باہر احتجاج ‎کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(عرفان الحق) لندن میں مقیم پاکستانی وکشمیری کمیونٹی نے الطاف حسین کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کرنے کا اعلان کردیا، مظاہرہ ہفتے کے روز دن ایک بجے کیا جائےگا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ کے قائد الطاف حسین کی طرف سے پاکستان کے خلاف بیہودہ زبان استعمال کرنے اور کراچی میں توڑ پھوڑ کروانے کے واقعے کے بعد لندن میں مقیم پاکستان کمیونٹی کس غصہ ٹھنڈا نہیں ہورہا۔ گزشتہ روز برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کرنے کے بعد پاکستانی کمیوٹی نے اب الطاف حسین کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ احتجاج ہفتے کے روز دن ایک بجے کیا جائےگا۔ اس حوالہ سے پاکستانی کمیونٹی کا کہنا ہے کہ حکومت برطانیہ متحدہ کے قائد برطانیہ کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں دہشت گردانہ کاروائیوں کے مرتکب پائے گے ہیں۔ لہذا حکومت برطانیہ اس پر ایکشن لے اور الطاف حسین کو گرفتار کرکے اس کے خلاف کاروائی کرے۔