مسلمانوں کے ساتھ نسلی تعصب کی انتہا ،علی نام کس نے رکھا ؟کیا تم مسلمان ہو ؟عظیم باکسر محمد علی مرحوم کے بیٹے علی جونیئر کو فلوریڈا ائیرپورٹ پر 2گھنٹے حراست میں رکھ کر سوالات کی بوچھاڑ

مسلمانوں کے ساتھ نسلی تعصب کی انتہا ،علی نام کس نے رکھا ؟کیا تم مسلمان ہو ...
مسلمانوں کے ساتھ نسلی تعصب کی انتہا ،علی نام کس نے رکھا ؟کیا تم مسلمان ہو ؟عظیم باکسر محمد علی مرحوم کے بیٹے علی جونیئر کو فلوریڈا ائیرپورٹ پر 2گھنٹے حراست میں رکھ کر سوالات کی بوچھاڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد امریکا میں مسلمانوں کے ساتھ  نسلی تعصب کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ، عظیم باکسر محمد علی کے بیٹے محمد علی جونیئر کو حراست میں لیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ،  ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد مسلمانوں کے ساتھ رکھے جانے والا ناروا سلوک کے خلاف امریکی شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے سڑکوں پر نکل کرنو منتخب صدر کی  پالیسیوں پرشدید احتجاج کیا تھا لیکن ڈونلڈ ٹرمپ کی لگائی ہوئی ’’ آگ ‘‘ہے کہ بڑھتی ہی جا رہی ہے ، فلوریڈا کے ائیر پورٹ پر اس وقت شرمناک منظر پیش آیا جب آیا جب لیجنڈری باکسر محمد علی کلے کے بیٹے علی جونیئر کو ان کی والدہ کے ہمراہ امیگریشن حکام نے2گھنٹے تک ائیر پورٹ پر روکے رکھا۔علی جونیئر کو ائیرپورٹ پر روکنے کا سبب ان کا نام اور مسلمان ہونا بتایا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عظیم ترین باکسر محمد علی کلے مرحوم کے بیٹے علی جونیئر اپنی والدہ خلیلاکماچو علی کے ہمراہ  7فروری کو  جمیکا سے فلوریڈا آ رہے تھے ،فلوریڈا ائیر پورٹ پر سیکیورٹی اور امیگریشن  حکام نے علی جونیئر اور ان کی والدہ کو حراست میں لے لیا اور 2گھنٹے تک مسلسل پوچھ گچھ کرتے رہے ۔علی جونیئر سے یہ سوال مسلسل پوچھا گیا کہ انہیں اپنا نام کہاں سے ملا اور کیا وہ مسلمان ہے؟علی جونیئر کی والدہ کو سیکیورٹی حکام نے اس وقت چھوڑ دیا جب انہوں نے اپنے ہمراہ اپنے شوہر عظیم باکسر محمد علی کلے کی تصویر دکھائی ،لیکن علی جونیئرکے پاس ایسی کوئی تصویر نہ ہونے کی وجہ سے ان کو حراست میں ہی رکھا گیا اور 2 گھنٹے تک مسلسل پوچھ گچھ کی جاتی رہی ۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

محمد علی جونیئر کے دوست اور وکیل کرس مان سینی نے بتایا ہے کہ محمد علی جونیئر کی پیدائش فلاڈیلفیا میں ہوئی اور ان کے پاس امریکی پاسپورٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی جونیئر اپنی والدہ خلیلا کماچوعلی کے ساتھ سفر کر رہے تھے ،فلوریڈا ائیرپورٹ میں حراست میں لئے گئے عظیم باکسر محمد علی مرحوم کے بیٹے علی جونیئرسے بار بار پوچھا گیا کہ کیاآپ مسلمان ہو؟یہ پہلا معاملہ نہیں ہے کہ جب امریکی ایئر پورٹ پر کسی کو مذہب کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا ہے اور اس سے سخت پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ جبکہ امریکی صدر کا منصب سنبھالنے کے ساتھ ہی ڈولنڈ ٹرمپ نے 7مسلمان ملکوں کے شہریوں کا امریکہ میں داخلہ بھی بند کر دیا تھا ،جس پر امریکی کورٹ نے اس فیصلہ کو معطل کر دیا تھا ۔