پاکستان سے طیاروں کی خریداری کیلئے ایک اور ملک سامنے آگیا، نام جان کرآپ کو حیرت ہوگی‎‎

پاکستان سے طیاروں کی خریداری کیلئے ایک اور ملک سامنے آگیا، نام جان کرآپ کو ...
پاکستان سے طیاروں کی خریداری کیلئے ایک اور ملک سامنے آگیا، نام جان کرآپ کو حیرت ہوگی‎‎

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(ویبڈ یسک)  پاکستان نائیجیریا کو 10 سپر مشاق طیارے فراہم کرے گا، دفاعی معاہدے کیلیے لیٹر آف کریڈٹ کو ستمبر تک حتمی شکل دی جائے گی۔طیاروں کی فروخت تقریباً ایک ارب 25 کروڑ 74 لاکھ روپے کے عوض کی جائے گی، ایک سپر مشاق طیارے پر لاگت کا تخمینہ 12 کروڑ 58 لاکھ روپے ہے، رپورٹ کے مطابق پاکستان نائیجیریا معاہدہ رواں سال کے اوائل میں طے ہوا۔

نجی نیوز چینل کے مطابق سپر مشاق طیاروں کی فراہمی رواں سال شروع ہو گی اور آئندہ سال تک مکمل کر لی جائے گی، پاک فضائیہ کے پائلٹ نائیجیرین ہوا بازوں کو تربیت فراہم کریں گے، طیارے نائیجیرین فضائیہ کے301 ہوا بازی تربیتی اسکول کڈونا کا حصہ ہوں گے، نائیجیریا سپر مشاق طیارے استعمال کرنے والا چھٹا ملک بن جائے گا، اس سے قبل سعودی عرب، ایران، شام، اومان اور جنوبی افریقہ بھی سپر مشاق طیارے استعمال کر رہے ہیں۔