سانپوں کو دودھ پلانے کا نتیجہ...بھارتی اہلکاروں کی جان بچانے والے کشمیری نوجوان کو فورسز نے گرفتار کرلیا
سری نگر(ویب ڈیسک) بھارتی فوج نے 19 سپاہیوں کی جانیں گزشتہ برس سیلاب کے دوران بچانے والے کشمیری نوجوان کے احسان کا بدلہ کریک ڈاﺅن کے دوران اسے گرفتار کرکے دیدیا۔
مقبوضہ کشمیر کے ایک معروف اخبار کے مطابق ٹاﺅن شپ پامپور کا رہائشی 21 سالہ آصف اقبال شاہ جو پلوامہ ڈگری کالج میں تھرڈ ایئر کا طالبعلم ہے، نے گزشتہ سال ستمبر کے دوران مقبوضہ ریاست میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے خوفناک سیلاب میں بہہ جانے والے راشٹریہ رائفلز کے 19 اہلکاروں کی جانیں بچائیں۔ گزشتہ دنوں اندھادھند کریک ڈاﺅن کے دوران سانپ فطرت بھارتی فوجیوں نے اسی نوجوان کو مجاہدین کا ساتھی ہونے کا الزام لگا کر گرفتار کر لیا اور اب اس کا کوئی پتہ نہیں چل رہا۔ آصف کی رہائی کیلئے اس کے ورثاءاور علاقے کے لوگوں نے گزشتہ روز شدید احتجاج کیا۔