امریکا کا ایچ ون بی ویزا کی پروسیسنگ بحال کرنے کا عندیہ

امریکا کا ایچ ون بی ویزا کی پروسیسنگ بحال کرنے کا عندیہ
امریکا کا ایچ ون بی ویزا کی پروسیسنگ بحال کرنے کا عندیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(صباح نیوز)امریکا نے ایچ ون بی ویزا کی تیزی سیمحدود پروسیسنگ بحال کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔ اس عمل سے امریکا ایچ ون بی ویزا پروگرام کی پریمیم سروس کے تحت کچھ ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کردے گا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپنے رواں سال اپریل میں ایچ ون بی ویزا پروگرام پر نظرثانی کا ایگزیکٹو آرڈرجاری کیا تھا جس کے تحت امریکا میں ملازمت کے لیے دیے جانے والے ویزوں کی پریمیم سروس معطل کردی گئی تھی۔

اب یو ایس سیٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروس نے اعلان کیا ہے کہ ایچ ون بی ویزوں کی پریمیم پروسس کے لیے اعلی تعلیمی اور تحقیقی اداروں کی درخواستوں پر غور کیا جائے گا تاہم پروسیسنگ میں پہلے کی نسبت زیادہ وقت لگے گا۔اعلامیے کے مطابق مجموعی طور پر ایچ ون بی ویزوں کے اجرا کاعمل معطل رہیگا۔

واضح رہے کہ 3اپریل کوامریکاکے محکمہ امیگریشن نے پریمیم پروسیسنگ کاعمل 6ماہ کیلیے معطل کر دیا تھا۔ فزیشنز کے لیے پریمیم پروسیسنگ کاعمل26جون سے بحال کیاجاچکاہے۔امریکاسالانہ65 ہزار افراد کو ایچ ون بی ویزا دیتا ہے۔ امریکی یونیورسٹیوں سے ا علی تعلیم یافتہ افراد کے لیے اضافی 20ہزار ویزے جاری کیے جاتے ہیں۔ایچ ون ویزا کی مدد سے غیر ملکی ہنرمند افراد امریکا میں عارضی طور پر کام کرسکتے ہیں۔