آئی ایس آئی ایس کے لشکر میں آبادی کے تناسب سے سب سے زیادہ تعداد آسٹریلوی شہریوں کی ہے

آئی ایس آئی ایس کے لشکر میں آبادی کے تناسب سے سب سے زیادہ تعداد آسٹریلوی ...
آئی ایس آئی ایس کے لشکر میں آبادی کے تناسب سے سب سے زیادہ تعداد آسٹریلوی شہریوں کی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کینبرا ( بیورونیوز ) دولت اسلامی عراق و شام (داعش) سے وابستہ جنگجو جس برق رفتاری سے عراق میں کئی قصبوں اور تنصیبات پر اپنا کنٹرول قائم کر رہے ہیں، اس پر ہر طرف سے یہ سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ آخر داعش میں شامل یہ لوگ کون ہیں اور کہاں سے آئے ہیں۔ تو اس ضمن میں امریکی اخبار اے بی سی نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ کسی بھی ملک سے آنے والے جنگجوﺅں میں آبادی کے تناسب سے سب سے زیادہ تعداد آسٹریلیا کے باشندوں کی ہے۔ 150سے 300 آسٹریلوی شہری اپنا ملک چھوڑ کر آئی ایس آئی ایس میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں، جہاں وہ اس تنظیم کے مقاصد کے حصول میں بڑا کردار ادا کر رہے ہیں۔ آسٹریلوی باشندوں کی طرف سے داعش میں شامل ہونے پر حکومت بھی اب پریشانی کا شکار دکھائی دے رہی ہے۔ اس سلسلہ میں آسٹریلوی وزیر خارجہ جولیا بشپ کا کہنا ے کہ خفیہ ایجنسیوں کے کہنے پر کئی پاسپورٹ منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ یہ فیصلہ سکیورٹی خطرات کو کم کرنے کے لئے کیا گیا ہے، کیوں کہ ہمیں خطرہ ہے داعش کے ساتھ مل کر لڑنے والے آسٹریلوی جنگجو واپس آکر اپنے ملک میں بھی خرابی کا باعث بن سکتے ہیں۔ اس سے قبل داعش کی طرف سے 13منٹ کی ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں دو آسٹریلوی باشندے یہ کہہ رہے ہیں کہ ”جہاد کے بغیر کوئی زندگی نہیں“ ویڈیو میں آسٹریلوی باشندے انگلش افراد پر زور دے رہے ہیں کہ وہ اسلامی خلافت کے قیام کے لئے امریکہ اور آسٹریلیا سے نکل کر مشرق وسطیٰ آکر داعش کا حصہ بنیں۔ اخبار کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق داعش کے جنگجوﺅں کی تعداد 11ہزار کے لگ بھگ ہے، جس میں سے 3ہزار غیرملکی ہیں اور ان میں سے 5 سو مغربی یورپ سے آئے ہیں۔