ٹرمپ کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنا چاہتا ہوں:نریندر مودی
واشنگٹن (آئی این پی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ امریکہ سے قبل کہنا تھا کہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ قریبی رابطہ رکھنا چاہتا ہوں ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پیر کو ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کریں گے یہ ملاقات وائٹ ہاس میں ہو گی۔ ٹرمپ اور مودی اس ملاقات میں ورکنگ ڈنر بھی کریں گے۔ بھارتی وزیراعظم نے اس دورے کے شروع ہونے پر کہا ہے کہ وہ ٹرمپ کے ساتھ قریبی رابطہ کاری رکھنا چاہتے ہیں تا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید گرم جوشی پیدا ہو سکے۔ اس وقت دونوں ملکوں کے تعلقات میں تجارت اور ویزوں کے معاملے پر اختلافات پائے جاتے ہیں۔