مسلم ممالک کے باشندوں پر سفری پابندی : ٹرمپ کاحکم نامہ معطل کرنے والے جج کو دھمکیاں ملنے لگیں
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم ممالک کے باشندوں پر سفری پابندیوں کے ٹرمپ کے حکم نامے کو معطل کرنے والے جج کو دھمکیاں ملنا شروع ہو گئیں۔
نیو نیوز کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا میں 6مسلم ممالک کے باشندوں پر سفری پابندی کے حکم نامے کو معطل کرنے والے ریاست ہوائی کے فیڈرل جج ڈیرک واٹسن کو دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہو اہے جس کے بعد انکی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔
حاجی کیمپ لیز پر دیدیا گیا ، خیران کن خبر پڑھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں
دھمکیاں موصول ہونے کے بعد مارشلز24گھنٹے سیکورٹی فراہم کریں گے جبکہ اس صورت حال کے بعدایف بی آئی نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ جج نے امریکی صدر کا حکم نامہ معطل کرتے ہوئے کہا تھا کہ پابندیاں امریکی آئین کی خلاف ورزی ہے اور تعصب پر مبنی ہے۔حکم نامے میں صومالیہ، ایران، سوڈان، شام اور لیبیا پرامریکی ویزے کی 90روز کیلئے پابندی عائد کی گئی تھی۔