ڈھاکہ ائرپورٹ کے قریب داعش کا چیک پوسٹ پر دھماکہ‘ خودکش بمبار ہلاک

ڈھاکہ ائرپورٹ کے قریب داعش کا چیک پوسٹ پر دھماکہ‘ خودکش بمبار ہلاک
ڈھاکہ ائرپورٹ کے قریب داعش کا چیک پوسٹ پر دھماکہ‘ خودکش بمبار ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ( ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے ایئر پورٹ کے قریب دھماکے داعش کا خود کش بمبار ہلاک ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بمبار نے پولیس چیک پوسٹ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا، تا ہم اس سے کوئی اور جانی نقصان نہیں ہوا۔ انتظامیہ کے مطابق بمبار کی عمر25 سے 30سال کے درمیان تھی، تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ دھماکے کے بعد پولیس نے ایئر پورٹ کے مرکزی داخلی راستے کے اطراف کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی یہ ایک ہفتے کے دوران اس علاقے میں ہونے والا دوسرا خود کش حملہ ہے۔ قبل ازیں17مارچ کو بنگلہ دیش کی انسداد دہشت گردی پولیس فورس، ریپڈ ایکشن بٹالین، کی بیرکوں کے قریب دھماکے میں مشتبہ خود کش بمبار ہلاک ہو گیا تھا۔

بھارت نے پاکستان،بنگلہ دیش سرحدیں بند کرنے کی دھمکی دیدی