داعش نے پاکستان اور افغانستان سے بھرتی کی کوششیں تیز کردیں، امریکا کا الزام

داعش نے پاکستان اور افغانستان سے بھرتی کی کوششیں تیز کردیں، امریکا کا الزام
داعش نے پاکستان اور افغانستان سے بھرتی کی کوششیں تیز کردیں، امریکا کا الزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (صباح نیوز) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ امریکہ نے اتحادی افواج سے مل کر مشرق وسطیٰ میں داعش کی کمر توڑ دی، داعش نے جنگجوﺅں کی بھرتی کے لئے پاکستان، افغانستان اور عراق میں کوششیں تیز کر دی ہیں۔ گزشتہ روز واشنگٹن میں داعش مخالف عالمی اتحاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریکس ٹلرسن نے مزید کہا کہ امریکی اور اتحادی افواج نے مل کر مشرق وسطیٰ میں داعش کا بھرپور مقابلہ کیا اور ان کی کمر توڑ دی، عراق اور شام کے متعدد علاقوں میں اب بھی داعش کے جنگجوﺅں سے جنگ جاری ہے، امریکہ شامی پناہ گزینوں کے لئے مشرق وسطی میں ایک محفوظ زون قائم کرے گا۔

سعودی عرب ، عراق کے تمام قرضے معاف کر کے دونوں ممالک کے درمیان پروازیں دوبارہ شروع کرے گا: سعودی وزیر خارجہ