آئر لینڈ میں ہم جنس پرستوں کی شادی پر ریفرنڈم، 62 فیصد حمایتی 38 فیصدنے مخالفت کردی
ڈبلن (ویب ڈیسک) آئر لینڈ میں ہم جنس پرستوں کی شادی کا قانون متعارف کرانے کیلئے ریفرنڈم میں 62 فیصد افراد نے اس کے حق میں جبکہ 38 فیصد نے اس کی مخالفت میں ووٹ ڈالے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 43 حلقہ نیابت میں سے صرف ایک ”راس کامن ساﺅتھ لیٹرم“ نے اس آئینی تبدیلی کی مخالف کی۔ جمعہ کو ہونیوالے ریفرنڈم میں ووٹنگ ٹرن آﺅٹ 62.07 فیصد رہا۔ نتائج کا اعلان ہوتے ہی ”یس“ پر مہر لگانے والوں نے دی سولجر سونگ گا کر اپنے جذبات کا اظہار کیا اور بڑی سکرین پر نتائج سننے کے دوران لگ اپنے بچوں کو کندھوں پر اٹھائے خوشی سے جھومتے رہے۔ اس موقع پر فضا میں دل کی شکل کے غبارے چھوڑے گئے اور بعض آنکھوں میں آنسو بھی دیکھنے میں آئے۔