داﺅد ابراہیم، حافظ محمد سعید اور ذکی الرحمان لکھوی کے اثاثے منجمد کرنے کے لئے بھارت کا پاکستان سے رابطے کا فیصلہ
نئی دہلی (اے این این) بھارت کا داﺅد ابراہیم، حافظ محمد سعید اور ذکی الرحمان کے اثاثے منجمد کرنے کیلئے پاکستان سے رابطے کا فیصلہ، وزارت خارجہ کو مراسلہ تیار کرنے کی ہدایت کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان سے انڈرورلڈ ڈان داﺅد ابراہیم، جماعت الدعوة کے امیر حافظ محمد سعید اور ممبئی حملوں کے مبینہ ملزم ذکی الرحمان لکھوی کے اثاثے منجمد کرنے کا مطالبہ کیا جائے۔
بھارتی حکومت نے اس حوالے سےو زارت خارجہ کو مراسلہ تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ اس مراسلے میں موقف اختیار کیا جائے گا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ان تینوں رہنماﺅں کے نام پابندیوں کی عالمی فہرست میںش امل کررکھے ہیں لہٰذا پاکستان اقوام متحدہ کارکن ہونے کی حیثیت سے ان ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائے اور ان تینوں شخصیات کے اثاثے منجمد کرنے کے ساتھ ان کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کی جائے۔ بھارتی حکومت کے ایک اعلیٰ اہلکار نے کہا کہ پاکستان سے پوچھیں گے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ہدایات کی روشنی میں داﺅد ابراہیم، حافظ محمد سعید اور ذکی الرحمان لکھوی پر پابندیاں کی گئی ہیں یا نہیں اگر ایسا نہیں ہے تو پاکستان سے مطالبہ کیا جائے گا وہ اقوام متحدہ کے رکن ملک کی حیثیت سے ان احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائے اور ان افراد کی نقل و حرکت پر بھی پابندی عائد کی جائے۔