جنوبی ایشیا پر قبضے کے خواب دیکھنے والے بھارت کو بڑا جھٹکا, میزائل پروگرام کے ساتھ ایسا کچھ ہوگیا کہ مودی سرپکڑ کر بیٹھ گئے
نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے 15مئی کو اپنے میزائل دفاعی نظام کا تجربہ کیا تو کامیابی کے دعووں کے ساتھ خوب شیخی بگھاری لیکن اب سچ سامنے آیا ہے تو بھارتی حکام شرم سے منہ چھپاتے پھررہے ہیں۔
بھارتی دفاعی ادارے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے انٹرسیپٹر میزائل مشن کے تجربے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے بتایا تھا کہ خلیج بنگال سے ایک پرتھوی میزائل داغا گیا جسے انٹرسیپٹر نظام نے کامیابی سے نشانہ بنایا۔ اخبار دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق اصل حقیقت یہ ہے کہ جس میزائل کو نشانہ بننا تھا وہ تو کامیابی سے چل گیا لیکن جس میزائل نے اسے تباہ کرنا تھا وہ اپنی پرواز کا آغاز کرتے ہی غش کھا کر گرا اور خلیج بنگال میں غرق ہوگیا، لہٰذا ہدف کو نشانہ بنانے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اخبار کا کہنا ہے کہ دفاعی ادارے کے زرائع نے نام خفیہ رکھنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انٹرسیپٹر میزائل خلیج بنگال کے جزیرے سے نکل ہی نہیں پایا تو ہدف کو نشانہ کیسے بناتا۔
’آپ دونوں آجاﺅ‘ چین نے پاکستان اور بھارت کو اشارہ کردیا، دعوت دے دی
بھارتی دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس ناکامی کی وجہ کیا تھی۔ متعلقہ حکام پوسٹ فلائٹ انیلسز کررہے ہیں تاکہ پتہ چلایا جاسکے کہ راڈار سسٹم نے کام نہیں کیا، کمیونیکیشن سسٹم میں کوئی خرابی ہوئی، یا ہدف میزائل کا پتہ چلانے میں کوئی گڑ بڑ ہوئی۔
یاد رہے کہ اپریل 2015ءمیں بھی بھارت نے اسی میزائل دفاعی نظام کا تجربہ کیا تھا اور اس وقت بھی انٹرسیپٹر میزائل چند سیکنڈ کی پرواز کے بعد خلیج بنگال میں گر گیا تھا۔ مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ اپریل 2014ءمیں بھی یہی تجربہ کیا گیا تھا اور نتیجہ بھی یہی نکلا تھا۔ اس وقت بھارتی محکمہ دفاع نے اپنی خفت چھپاتے ہوئے بتایا تھا کہ انٹرسیپٹر میزائل اپنے ہدف تک تو پہنچ گیا تھا لیکن اس کا وار ہیڈ نہیں پھٹ سکا تھا۔