بھارت میں ہندو یاتریوں کی بس کو حادثہ،24 افراد ہلاک ،8زخمی

بھارت میں ہندو یاتریوں کی بس کو حادثہ،24 افراد ہلاک ،8زخمی
بھارت میں ہندو یاتریوں کی بس کو حادثہ،24 افراد ہلاک ،8زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (آئی ا ین پی )بھارتی ریاست اترکھنڈ میں ہندو یاتریوں کی بس کے حادثے میں 24افراد ہلاک اور 8زخمی ہوگئے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو یاتری اترکاشی میں گنگوتری دھام کی یاترا کرکے واپس آرہے تھے کہ ان کی بس نالوپانی کے ضلع کے قریب گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں24 افراد ہلاک اور 8زخمی ہوگئے ۔ جبکہ تین لاپتہ ہیں۔پولیس کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ریاست کے وزیر اعلی تریویندر راوت نے بتایا ہے کہ زخمیوں کا مقامی ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔انڈیا کی شمالی ریاست مقدس مقامات کے لیے معروف ہے اور ہر سال لاکھوں سیاح وہاں جاتے ہیں۔بس حادثے کے شکار افراد گنگوتری سے واپس اپنی ریاست مدھیہ پردیش جا رہے تھے۔ گنگوتری کو ہندو مذہب میں اہم مقام حاصل ہے اور یہ وہ جگہ ہے جہاں سے دریائے گنگا نکلتی ہے۔

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہندو انتہاپسندوں کا حملہ،ایک دلت ہلاک،10سے زائد مسلمان زخمی

دوسری جانب مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شو راج سنگھ چوہان نے اپنے ٹویٹ میں اس واقعے کو 'تکلیف دہ' قرار دیا ہے اور انھوں نے مرنے والوں کے اہل خانہ کو دو دو لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔اترا کھنڈ میں 2013 میں آنے والے سیلاب میں تقریبا ایک ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے اور بڑے پیمانے پر املاک کو نقصان پہنچا تھا۔