”سلمان عبیدی شراب پیتاااور منشیات استعمال کرتا تھا لیکس جب یہ کام ہوا تو وہ بے حد مہذب ہو گیا اور ۔۔۔“مانچسٹر حملہ آور کے بارے میں اس کے قریبی دوست نے ایسا انکشاف کر دیا کہ ہر کوئی حیران پریشان رہ گیا

”سلمان عبیدی شراب پیتاااور منشیات استعمال کرتا تھا لیکس جب یہ کام ہوا تو وہ ...
”سلمان عبیدی شراب پیتاااور منشیات استعمال کرتا تھا لیکس جب یہ کام ہوا تو وہ بے حد مہذب ہو گیا اور ۔۔۔“مانچسٹر حملہ آور کے بارے میں اس کے قریبی دوست نے ایسا انکشاف کر دیا کہ ہر کوئی حیران پریشان رہ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) برطانوی شہر مانچسٹر کے ایرینا میں حملہ آور ہونے والے سلمان عبیدی کے قریبی دوست نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شراب نوشی اور منشیات کا استعمال کرتا تھا مگر پھر اچانک مذہب کیساتھ اسکالگاﺅہو گیا ۔

”انڈیپنڈنٹ“ کے مطابق چند روز قبل مانچسٹر میں امریکی گلوکارہ کے میوزک کنسرٹ کے دوران خودکش حملہ کرنے والے سلمان عبیدی کو سکول دور سے جاننے کا دعویٰ کرنے والے شخض نے مزید بتایا کہ وہ سیر و سیاحت کرنے والا نوجوان تھا مگر 2011ءمیں جب وہ لیبیا گیا تو وہ بلکل تبدیل ہو کر واپس لوٹا ۔”2012ءسے میں نے اسے نہیں دیکھا“۔
ان انکشافات کے علاوہ سلمان عبیدی کے گھر پر انتہا پسند تنظیم سے منسوب سیاہ جھنڈابھی انتہا پسندی کے شواہد کی نشاندہی کرتے ہیں ۔

مزید خبریں :سلمان عابدی نے اس وجہ سے مانچسٹر میں خودکش حملہ کیا“ مانچسٹر حملہ آور کی بہن میدان میں آگئی،ایسی وجہ بتا دی کہ دنیا دنگ رہ گئی
سلمان عبیدی کے ایک ہمسائے نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے گھر کی چھت پر سیاہ رنگ کا جھنڈا لگا ہوا تھا جس پر عربی تحریر تھی جبکہ قریبی مسجد( جہاں عبیدی کے والد اور بھائی نماز ادا کرتے ہیں )کے امام نے انڈیپنڈنٹ کو بتایا کہ وہ عیبدی کو نہیں جانتے اور اس حوالے سے حیران ہیں ۔فازی حفار نے کہا کہ یہاں بہت سے لبنانی بستے ہیں ، ہم آزاد خیال ہیں اور ہماری رائے کے مطابق تعلیمات اور جس طرح ہم اسلام کی تعلیمات دے رہے ہیں یہی درست اسلام ہے۔