طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں 39افغان فوجی ہلاک ، درجنوں زخمی

طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں 39افغان فوجی ہلاک ، درجنوں زخمی
طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں 39افغان فوجی ہلاک ، درجنوں زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ہلمند صوبے میں ایک خودکش بمبار نے جمعرات کی سہ پہر بارود سے بھری اپنی کار افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے دفتر سے ٹکرا دی۔ خودکش کار بم دھماکے اور طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں 20 کے قریب افغان فوجی ہلاک ہو گئے۔

پاکستان میں گدھوں کی آبادی بڑھ گئی، تعداد52لاکھ ہوگئی
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند میں ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری اپنی کار افغان انٹیلی جینس ایجنسی کے دفتر سے ٹکرا دی۔جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق کم ازکم 6 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو ئے تھے جبکہ افغان سیکورٹی فورسز کی طالبان سے ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں 20فوجی ہلاک ہوئے ۔ دوسری جانب افغان سیکورٹی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے طالبان کے ایک مقامی دفتر کو تباہ کیا ہے ۔

’ اس لڑکی نے مجھے مردانگی سے محروم نہیں کیا بلکہ یہ کام میں نے خود کیا کیونکہ۔۔۔ ‘ جنسی زیادتی کی کوشش پر 23 سالہ لڑکی کے ہاتھوں اپنی مردانگی سے محروم ہونے والے پنڈت نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے
وائس آف امریکہ کے مطابق افغان صوبے قندھار میں بدھ کی رات طالبان کے حملے میں کم از کم 13 افغان فوجی ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے تھے۔سیکیورٹی عہدے داروں کا کہنا تھا کہ درجنوں طالبا ن نے ضلع میوند کے فوجی مرکز پر حملہ کیا تھا۔