’آجاﺅ! سب ہمارے ملک میں آجاﺅ‘ کس ملک نے لیبیا میں جنگ کے بعد بے گھر ہونے والوں کو پیشکش کردی، نام جان کر کسی کو یقین نہ آئے
کیگلی(مانیٹرنگ ڈیسک) لیبیا میں جنگ کے بعد لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں دیگر افریقی پناہ گزین لیبیا میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں جانوروں کی طرح منڈیوں میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ اب ان تمام لوگوں کو ایک ایسے ملک نے پناہ دینے کی پیشکش کر دی ہے کہ سن کر کسی کویقین نہ آئے گا۔ سٹار ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق یہ مشرقی افریقہ کا چھوٹا سا ملک روانڈا ہے جس کی حکومت نے لیبیا کے تمام بے گھر افراد اور وہاں پھنسے دیگر افریقی پناہ گزینوں کو اپنے ملک میں پناہ دینے کی پیشکش کی ہے۔
وہ مسلمان ملک جس کے سربراہ نے امریکی صدر ٹرمپ کے داماد کا فون سننے سے بھی انکار کردیا، یہ ملک ایران نہیں بلکہ۔۔۔
روانڈا حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ”روانڈا ایسی صورتحال پر خاموش نہیں رہ سکتا جب انسانوں کی تذلیل کی جا رہی ہوں اور انہیں جانوروں کی طرح منڈیوں میں فروخت کیا جا رہا ہو۔ہم شاید ان سب کو جگہ نہ دے سکیں لیکن پھر بھی ہمارے دروازے ان کے لیے کھلے ہیں۔“بیان میں حکومت نے واضح نہیں کیا کہ وہ کتنے لوگوں کو اپنے ملک میں جگہ دے گی تاہم افریقی یونین کمیشن کے چیئرمین موسیٰ فیکی محمدنے بتایا کہ ’روانڈا نے 30ہزار لوگوں کو پناہ دینے کی پیشکش کی ہے۔‘ انہوں نے دیگر افریقی ممالک کو بھی ہدایت کی کہ وہ بھی لیبیا میں مصائب برداشت کرتے افریقی بھائیوں اور بہنوں کے لیے آگے آئیں۔