حملے کی دھمکی پر چار بھارتی ایئرپورٹس کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی

حملے کی دھمکی پر چار بھارتی ایئرپورٹس کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی
حملے کی دھمکی پر چار بھارتی ایئرپورٹس کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) ایئر انڈیا کی پروازوں میں خود کش حملے کی دھمکی کے بعد بھارت کے 4 بڑے ہوائی اڈوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز ای میل کلکتہ ایئرپورٹ اتھارٹی کو موصول ہوئی جس کے بعد ایئرپورٹس پر سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا۔ ای میل میں خبردار کیا گیا تھا کہ خود کش بمبار ایک ایئرانڈیا کی پرواز کو نشانہ بنانے کی کوشش کریں گے جس کے بعد ممبئی اور کلکتہ سمیت 4 بڑے ہوائی اڈوں میں سکیورٹی الرٹ کردی گئی ہے ۔