شامی باغی چینی طیارہ شکن میزائل حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے

شامی باغی چینی طیارہ شکن میزائل حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے
شامی باغی چینی طیارہ شکن میزائل حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمشق(ویب ڈیسک)شام میں صدر بشار الاسد کے خلاف سرگرم اعتدال پسند باغیوں کی نمائندہ تنظیم جیش الحر نے چینی ساختہ طیارہ شکن میزائل حاصل کر لئے جس کے بعد خطے میں طاقت کا توازن تبدیل ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے ۔ایک برطانوی اخبار کے مطابق جیش الحر افریقی سمگلروں سے چینی ساختہ طیارہ شکن میزائل حاصل کرنے میں کامیابی ہو گئی ہے۔ جیش الحر کو یہ میزائل ایک ایسے وقت میں ملے ہیں جب حال ہی میں امریکہ نے شام میں کرد جنگجوو¿ں کو اسلحہ فراہم کیا ہے۔ اخبار نے جیش الحر کے کارکنوں کو غیر ملکی اسلحہ بالخصوص چینی ساختہ طیارہ شکن میزائلوں کی نمائش کرتے دکھایا ہے۔ اخباری رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جیش الحر کو ایک افریقی عرب ملک کے توسط سے چینی ساختہ” FN.6“طیارہ شکن میزائل اور اینٹی ایئر کرافٹ گنیں حاصل ہوئی ہیں،یہ ہتھیار پہلے سوڈان نے چین سے خریدے ، وہاں سے سمگلروں کی مدد سے ترکی اور پھر شام پہنچے ۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سوڈان سے ان میزائلوں کی منتقلی میں ایک شبہ بھی حائل ہے کیونکہ سوڈان کے ایران کیساتھ دوستانہ تعلقات ہیں اسلئے سوڈان ایسے ملک کے خلاف اسلحہ کیسے فراہم کر سکتا ہے جو ایران کا اہم ترین حلیف سمجھا جاتا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ برس ایک امریکی اخبار نے بھی اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ سوڈان نے چین سے طیارہ شکن میزائلوں کی بھاری کھیپ خریدی ہے جو جیش الحر کو فروخت کی جائے گی۔