بھارت کا امریکہ کے بجائے ’اسرائیل‘ سے جنگی ہتھیار خریدنے کا فیصلہ

بھارت کا امریکہ کے بجائے ’اسرائیل‘ سے جنگی ہتھیار خریدنے کا فیصلہ
بھارت کا امریکہ کے بجائے ’اسرائیل‘ سے جنگی ہتھیار خریدنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)ہمیشہ کی طرح ہتھیاروں کے دوڑ میں بازی لینے کے لئے کوشاں بھارت نے ایک بار پھر بھاری مقدارمیں جنگی ہتھیار خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ اس بار جنگی ہتھیار خریدنے کے لئے امریکہ کی بجائے صیہونی ریاست اسرائیل کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ جس کے بعد اب بھارت اسرائیل سے 32 ارب روپے کے جنگی ہتھیار خریدے گا جن میں 8ہزار ٹینک گائیڈڈ میزائل بھی شامل ہوں گے۔یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب پہلے ہی بھارت اور پاکستان کے درمیان لائن آف کنٹرول پر شدید کشیدگی پائی جاتی ہے اور بھارت آئے روز سرحدی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔ واضح رہے بھارت کا شمار ان چند ریاستوں میں ہوتا ہے جو اپنے زر مبالہ کا بڑا حصہ ہتھیار خریدنے پر خرچ کرتی ہیں۔