بھارتی وزیر داخلہ کی بحرینی حکام سے ملاقاتیں،پاکستان کی شکایتیں
نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے جموں وکشمیرکواندرونی معاملہ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ اس حوالے سے کوئی مداخلت قابل قبول نہیں،پاکستان سے بھارت کیلئے نکلنے والی دہشتگردی پرتشویش ہے، پٹھان کوٹ اورممبئی حملوں کے ٹرائل کے حوالے سے پیش رفت نہیں ہورہی،ہم پاکستان سے دہشتگردی کے چیلنج کے مختلف پہلوﺅں پر بات چیت کیلئے تیار ہیں۔
بھارتی میڈیاکے مطابق راجناتھ سنگھ نے منامہ میں بحرین کے وزیرداخلہ راشدبن عبداللہ الخلیفہ سے ملاقات کی اورپاکستان کی شکایتیں کیں۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیاکہ راجناتھ سنگھ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہاکہ جب تک دہشتگردی کوسپانسر کرنے کے پاکستان کے نقط نظر میں تبدیلی نہیں آتی ہم پاکستان کی دہشتگردی روکنے کے سلسلے میں کسی یقین دہانی کونہیں لے سکتے۔جموں وکشمیر بھارت کااندرونی معاملہ ہے اس حوالے سے کوئی بھی مداخلت قابل قبول نہیں۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
راجناتھ سنگھ نے کہاکہ پاکستان کی جانب سے پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات اور ممبئی حملوں کے ٹرائل کے حوالے سے پیش رفت نہیں ہورہی ہے،ہم پاکستان کو بتا چکے ہیں کہ ہم دہشتگردی کے چیلنج کے مختلف پہلوﺅں پر بات چیت کیلئے تیار ہیں۔