خطرہ محسوس ہوا تو کم جونگ کو ہلاک کرنے پر تیار ہیں: جنوبی کوریا

خطرہ محسوس ہوا تو کم جونگ کو ہلاک کرنے پر تیار ہیں: جنوبی کوریا
خطرہ محسوس ہوا تو کم جونگ کو ہلاک کرنے پر تیار ہیں: جنوبی کوریا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیانگ یانگ (صباح نیوز) جنوبی کوریا کے وزیر دفاع ہان مین کو نے انکشاف کیا ہے کہ اگر ان کے ملک کو محسوس ہوا کہ اسے اپنے پڑوسی شمالی کوریا کے ایٹمی ہتھیار سے خطرہ ہے تو وہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کو ہلاک کرنے پر تیار ہے۔

غیر ملکی ٹی وی کے مطابق ہفتہ کو وزیر دفاع نے نے مزید بتایا کہ "جنوبی کوریا مرکزی علاقوں میں دشمن کی تنصیبات کو نشانہ بنانے اور دشمن کی قیادت کے خاتمے کے لیے اپنی میزائل صلاحیتوں کو درست طور استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے"۔رواں ماہ 9 ستمبر کو پیانگ یانگ کی جانب سے نیوکلیئر وار ہیڈ کا تجربہ کرنے کے بعد سے جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی قیادت کے خلاف اپنا لہجہ سخت کر لیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
جنوبی کوریا کی خبررساں ادارے کے مطابق اس سے قبل ایک فوجی ذمہ دار نے بتایا تھا کہ "شمالی کوریا کی جانب سے نیوکلیئر ہتھیار استعمال کیے جانے کا ہلکا سا اشارہ بھی سامنے آیا تو اس کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے تمام علاقوں کو بیلسٹک میزائلوں اور شدید دھماکا خیز گرینیڈز کے ذریعے مکمل طور تباہ کر دیا جائے گا "۔