چند روز قبل ائیرپورٹ سے دولہا اور اُس کے دوستوں کے لاکھوں روپے لے کر بھاگنے والی دلہن اب کہاں اور کس حال کو جا پہنچی؟ پولیس نے نہیں پکڑا بلکہ۔۔۔ اپنے کیے کی بد ترین سزا مل گئی
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں چند روز قبل ایک دلہن اپنے دولہا اور اس کے دوستوں کے لاکھوں روپے لے کر فرار ہو گئی تھی۔ اب یہ دلہن ایسے حال میں زندگی گزار رہی ہے کہ جان کر ’جیسا کرو گے، ویسا بھرو گے‘ کی کہاوت پر آپ کا یقین پختہ ہو جائے گا۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ریچل ڈورین نامی اس دلہن کی 27سال کرس میہون سے شادی ہونے جا رہی تھی۔ کرس شادی سے قبل اپنے دوستوں کے ساتھ بیرون ملک چھٹیاں منانے جانا چاہتا تھا۔ ریچل نے کہا کہ ان کی چھٹیوں کے انتظامات وہ کرے گی، چنانچہ ان سب دوستوں نے رقم جمع کرکے 13ہزار پاﺅنڈ (تقریباًساڑھے 18لاکھ روپے) ریچل کے حوالے کر دیئے اور وہ یہ رقم لے کر فرار ہو گئی۔
جب مقررہ دن پر کرس اور اس کے دوست ایئرپورٹ پر پہنچے تو انہیں معلوم ہوا کہ ریچل نے انہیں جو ٹکٹ اور بورڈنگ پاس دیئے تھے وہ سب جعلی تھے اور اس نے ہوٹل کی بکنگ کے متعلق بھی جھوٹ بول رکھا تھا۔ اب معلوم ہوا ہے کہ اس فراڈ کے بعد ریچل کی فیملی نے اس سے قطع تعلق کر لیا تھا اور اب وہ بے سروسامانی کے عالم میں مستحقین کے لیے بنائے شیلٹر میں زندگی گزار رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریچل شرم کے مارے اس شیلٹر سے بہت کم باہر نکلتی ہے اور جب نکلتی ہے تو ہڈی(ٹوپی والی شرٹ)پہن کر نکلتی ہے تاکہ لوگ اسے پہچان نہ سکیں۔رپورٹ کے مطابق پولیس بھی اس کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے۔ فراڈ کے بعد اسے گرفتار کیا گیا تھا اور اب وہ ضمانت پر رہا ہے۔