مالی میں دھماکے سے اقوام متحدہ کے امن مشن پر اپنی ذمہ داریا ں نبھاتے ہوئے 3 فوجی اہلکار ہلاک
بماکو(ڈیلی پاکستان آن لائن) مغربی افریقا کے ملک مالی میں دھماکے کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے امن مشن پر مامور 3 فوجی اہلکار ہلاک جب کہ 5 شدید زخمی ہوگئے،ہلاک ہونے والے تینوں فوجیوں کاتعلق بنگلہ دیش سے ہوا۔
عمران خان خیبر پختونخوا اسمبلی توڑ کر عوام سے رابطہ کریں: پرویز رشید
ا لجزیرہ کے مطابق مالی کے شمالی علاقے میں سڑک کنارے نصب دیسی ساختہ بم کے دھماکے میں اقوام متحدہ کے امن مشن پر مامور 3 فوجی اہلکار ہلاک اور 5 شدید زخمی ہوگئے۔ امن مشن کے اس قافلے کو مالی کے شورش زدہ شہراینفس سے گاوں جانے والی مرکزی شاہراہ پر صبح 7 بجے کے قریب نشانہ بنایا گیا۔
اقوام متحدہ نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شہریت ظاہر نہیں کی البتہ بنگلادیشی فوج کے میڈیا ونگ نے اپنے بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مالی میں ہونے والے بم دھماکے میں اس کے تین فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔
شام ، روسی طیاروں کی بمباری سے باغی گروپ کے 45 ارکان ہلاک
خیال رہے کہ مالی سمیت مغربی افریقا کے مختلف ممالک میں دہشت گردوں کی موجودگی پر یورپی ممالک کو خدشات ہیں۔ ماضی میں فرانس کی فوج مالی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن بھی کرچکی ہے۔