’اب ہم امریکہ پر ایٹم بم سے خود کش حملہ کریں گے‘
پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی کی طرف سے مذاکرات کے آپشن بندکرنے اور قطعی جنگ کی دھمکی دینے پر شمالی کوریا کی طرف سے بھی ایسی دھمکی آ گئی ہے کہ سن کر امریکیوں کے ہوش اڑ گئے ہیں۔ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق کم جونگ ان کی کمیونسٹ پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ”اب ہم امریکہ پر ایٹم بم سے خودکش حملہ کریں گے اور جنوبی کوریا کے لوگوں پر بھی گولیوں اور بموں کی بوچھاڑ کر دیں گے۔“
’ہم امریکی فوجیوں کو براہ راست نشانہ بنائیں گے اگر۔۔۔‘ روس نے امریکہ کو اب تک کی سب سے بڑی دھمکی دے دی
کمیونسٹ پارٹی کے رہنماءدارالحکومت پیانگ یانگ میں ایک ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔اس دوران پارٹی کے اعلیٰ عہدیدار کم میونگ کول کا کہنا تھا کہ ”ہم پاگل ٹرمپ کو ایٹمی گھونسوں کے ساتھ پیٹیں گے۔ ہم اپنے لیڈر اور ملک کے تحفظ کے لیے خود رائفلیں اور بم بن جائیں گے اور امریکہ کے لیے موت کا پیغام بن جائیں گے۔” واضح رہے کہ امریکہ کی طرف سے جنگ کی دھمکی کے جواب میں یہ احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں شمالی کورین شہری شریک ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے فوجیوں کو ایسی جیکٹیں پہنے مارچ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے جس پر ایٹمی بموں کی تابکاری سے متعلق وارننگ کی علامت بنی ہوئی تھی، جس کا مطلب ہے کہ شمالی کوریا ایسے فوجی تیار کر چکا ہے جو اپنے جسم کے ساتھ بم باندھ کر حملہ کر سکتے ہیں۔