افغان صوبے ننگرہار میں فوجی آپریشن کے دوران داعش کے 7 جنگجو ہلاک
کابل (آن لائن) افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں فوجی آپریشن کے دوران داعش کے 7 جنگجو ہلاک جبکہ 2 دیگر گرفتار کر لئے گئے ۔
بہاول نگر بہت بڑی تباہی سے بچ گیا،کالعدم تنظیم کے 3دہشت گرد گرفتار،بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد:سی ٹی ڈی
وزارت دفاع کے مطابق صوبہ ننگرہار میں داعش کے جنگجوؤں کے خلاف فوجی آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں داعش کے 7 جنگجو ہلاک ہو گئے جبکہ ضلع اچن میں کی گئی کارروائی کے دوران 2 دیگر جنگجو گرفتار کر لئے گئے ۔ فوجی آپریشن کے علاوہ فضائی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔ واضح رہے کہ افغانستان میں آپریشنز کا یہ سلسلہ گزشتہ کئی عرصے سے ملک بھر میں موجود داعش جنگجوؤں کے خلاف کئے جا رہے ہیں۔تاہم ایک پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ داعش جنگجوؤں کی جانب سے جوابی میں پولیس پر دھماکہ خیز حملہ کیا گیا جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا ہے ۔