بھارت میں انتہا پسندی عروج پر ، بی جے پی رہنما نے مسلم لڑکے کے ساتھ چائے پینے پر لڑکی کی پٹائی کرڈالی،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان)بھارت میں ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی رہنما نے مسلم لڑکے کے ساتھ چائے پینے پر لڑکی کی پٹائی کردی جبکہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بالی ووڈ کی وہ اداکارائیں جو شادی سے قبل ہی حاملہ ہو گئیں اور پھر ۔۔۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہرعلی گڑھ میں بی جے پی کی وومن ونگ سے تعلق رکھنے والی رہنماسنگیتا وارشے نے لڑکی کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ ہوٹل پر ایک لڑکے کیساتھ چائے پی رہی تھی۔بی جے پی رہنما سنگیتا وارشنے کا کہنا تھا کہ ان کو مسلمانوں سے کوئی مسئلہ نہیں لیکن مسلمان لڑکے ہندو لڑکیوں کو ورغلاتے ہیں اور جو کچھ انہوں نے کیا انہیں اس پر فخر ہے۔انتہا پسند جماعت کی خاتون رہنما نے ڈھٹائی کامظاہرہ کرتے ہوئے مزید کہاکہ مجھے دوبارہ ایسا کرنے پر بھی کوئی شرمندگی نہیں ہو گی۔تاہم واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوام نے سنگینا وارشے کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
ویڈیو دیکھیں: