بھارت خوددنیا کا سب سے بڑا دہشتگردہے:امریکی سکھ رہنما
واشنگٹن (این این آئی)امریکی سکھ رہنماوں کا بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کے خطاب کے دوران مظاہرہ کرتے ہوئے کہناتھا کہ بھارت خوددنیا کا سب سے بڑا دہشتگردہے۔
”بھارت کا افغانستان میں کیا کردار ہونا چاہئے۔۔۔“ شاہد خاقان عباسی سے انگریز خاتون نے سوال پوچھا تو انہوں نے ایسا جواب دیدیا کہ پورا ہال قہقہوں سے گونج اٹھا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیر خارجہ نے دہشتگردی پرخطاب کیا جبکہ خطاب کے دوران عمارت کے باہر سکھ اور کشمیریوں نے بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سکھ رہنماؤں نے بھارت کو سب سے بڑا دہشتگرد قرار دے دیا۔سکھ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بھارت سے بڑا دہشت گرد کوئی نہیں۔ مودی سرکار کے ہندو نظریے کی بنیاد ہی دہشت گردی پر مبنی ہے۔