پر امن مقاصد کے لیے جوہری ری ایکٹر تعمیر کرنا چاہتے ہیں:عراقی وزیرخارجہ
بغداد(این این آئی) عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے واضح کیا ہے کہ اْن کا ملک دوسری اقوام کی مدد سے جوہری پلانٹ کی تعمیر چاہتا ہے۔
پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف نئی بھارتی سازش بے نقاب ہوگئی، اب بھارت نے کیا کام کرنے کا منصوبہ بنایا ہے؟ انتہائی خطرناک خبر آگئی
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے واضح کیا کہ اْن کا ملک دوسری اقوام کی مدد سے جوہری پلانٹ کی تعمیر چاہتا ہے۔ الجعفری کے مطابق عراق کا یہ حق ہے کہ وہ جوہری قوت کا پرامن استعمال کرے۔ انہوں نے اس تناظر میں جوہری ٹیکنالوجی حاصل کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔واضح رہے کہ عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام حسین نے ممکنہ جوہری ہتھیار سازی کی خواہش کے تحت نیوکلیر ری ایکٹر قائم کرنے کی کوشش کی تھی جبکہ اس جوہری پلانٹ کو سن 1981 میں اسرائیل نے فضائی حملے میں تباہ کر دیا تھا۔