را اور ٹی ٹی پی کا گٹھ جوڑ،امریکی وزیر خارجہ بھارت پہنچ گئے
نیودہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ کے وزیر خارجہ جیمز میٹس دوروزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے ہیں ،اپنے دورے میں وہ را اور ٹی ٹی پی کے گٹھ جوڑ کو ختم کرنے کے لئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں گے۔
بھارت خوددنیا کا سب سے بڑا دہشتگردہے:امریکی سکھ رہنما
امریکی وزیر خارجہ جیمز میٹس اس وقت بھارت کا دورہ کر رہے ہیں ،جب بھارتی میڈیا میں یہ باتیں گردش میں ہیں کہ بھارت خطے میں امن کو خراب کررہا ہے کوششں کر رہا ہے ،اس کی خفیہ ایجنسی ”را“کا دہشت گرد تنظیم ”تحریک طالبان پاکستان“ سے خاص تعلق ہے ۔اس تعلق کو لے کر وہ پاکستان میں دہشت گردی کروا رہاہے ۔اس بات کا انکشاف تب ہوا جب پاکستان نے ٹی ٹی پی کے ترجمان احسان اللہ احسان کو گرفتار کیا تھا۔
پاکستان تو شروع دن سے ہی یہی کہ رہا کہ کہ خطے میں امن کے ماحول کو خراب کرنے میں بھارت شامل ہے ،جبکہ امریکہ نے اس بات کوبھی تسلیم کیا ہے کہ افغانستان میں امن پاکستان کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔