بھارت ،فیکٹری میں آگ لگنے سے 8افراد ہلاک ،25 زخمی

بھارت ،فیکٹری میں آگ لگنے سے 8افراد ہلاک ،25 زخمی
بھارت ،فیکٹری میں آگ لگنے سے 8افراد ہلاک ،25 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(آن لائن)بھارتی ریاست جھار کھنڈ میں فیکٹری میں آگ لگنے کے باعث8افراد ہلاک جبکہ25دیگر زخمی ہوگئے۔

پاکستانی اداکار احسن خان نے پریانکا چوپڑا کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ریاست جھار کھنڈ میں قائم آتش بازی کا سامان بنانے والی ایک فیکٹری میں آگ لگنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب فیکٹری میں معمول کے مطابق کام ہورہا تھا۔آگ لگنے کے نتیجے میں 8افراد جھلس کر موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ 25سے زائد شدید زخمی ہوئے ہیں۔اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے آگ پر قابو پانے کے بعد زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا،جہاں ہسپتال انتظامیہ نے متعدد افراد کی حالت نازک بتائی ہے۔حکام کے مطابق اس فیکٹری میں غیر قانونی طور پر کام کیا جارہا تھا،تاہم پولیس نے واقعہ سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں۔