وزرات خارجہ کی غلطی ، بھارتی صحافی کشمیریوں کی حمایت میں میدان میں آگئے

وزرات خارجہ کی غلطی ، بھارتی صحافی کشمیریوں کی حمایت میں میدان میں آگئے
وزرات خارجہ کی غلطی ، بھارتی صحافی کشمیریوں کی حمایت میں میدان میں آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کی جانب سے غزہ کی زخمی لڑکی کی تصویر کو کشمیری لڑکی قرار دینے کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے مگر بھارتی صحافی ملیحہ لودھی کی تقریر کے بعد کشمیریوں کی حمایت میں میدان پر آگئے ہیں اور اپنی ہی حکومت کو کھری کھری سنا دی ہیں ، صحافی کا کہنا ہے کہ ملیحہ لودھی نے غیر متعلقہ تصویر تو دکھا دی مگر ہم کشمیریوں پر ہونے والے ظلم سے نظریں نہیں چرا سکتے ۔

این اے 4ضمنی انتخاب، سیاسی جوڑ توڑ ، سب کی نظریں مولانا فضل الرحمان پر
بھارتی اخبار ” ہندوستان ٹائمز“ کے کالم نگا ر اور تجزیہ کار ابھیشیک ساہا نے اپنے تازہ مضمون میں لکھا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیلٹ گن کی زخمی خاتون کی غلط تصویر دکھائی ہے مگر بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر مظالم سے نظریں نہیں چرائی جا سکتیں۔ پاکستانی غلطی پر ہنس ہنس کر دھرے ہونے کی بجائے ہم اپنی غلطیوں پر بھی غور کریں کہ کس طرح کشمیریوں کے خلاف ہم پیلٹ گن استعمال کرکے انہیں نابینا بنا رہے ہیں ۔ کشمیر میں برہان وانی کی شہادت کے بعد ہماری فورسز نے 6ہزار سے زائد کشمیریوں کو پیلٹ گنوں کے ذریعے نابینا کردیا تھا جبکہ اس حوالے سے پوری دنیا نے بھارت کو تنقید کا نشانہ بنایا ، پاکستانی غلطی کی آڑ میں ہم اپنی فورسز کی غلطیوں کو چھپا نہیں سکتے ۔ کالم نگار نے اپنی حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے بہتر حل کی جانب آگے بڑھیں۔