جنیوا میں پاکستان مخالف اشتہاری مہم کے خلاف بھرپور کارروائی کریں گے : سوئٹز ر لینڈ

جنیوا میں پاکستان مخالف اشتہاری مہم کے خلاف بھرپور کارروائی کریں گے : سوئٹز ر ...
جنیوا میں پاکستان مخالف اشتہاری مہم کے خلاف بھرپور کارروائی کریں گے : سوئٹز ر لینڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جنیوا (ڈیلی پاکستان آن لائن)سوئٹزر لینڈ کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہم جنیوا میں پاکستان مخالف اشتہاری مہم میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور کارروائی کریں گے اور اس حوالے سے حکومت پاکستان سے مکمل رابطے میں ہیں ۔

این اے 4ضمنی انتخاب، سیاسی جوڑ توڑ ، سب کی نظریں مولانا فضل الرحمان پر
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر “ پر بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے سوئس وزارت خارجہ کو مخاطب کرتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ، انہوں نے بلوچستان میں پاکستان کی حمایت میں کئے جانے والے ایک احتجاجی مظاہرے کی ویڈیو اپ لوڈ کی اور اس کے ساتھ سوئس وزارت خارجہ کو کہا کہ یہ ہیں اصل بلوچی جو جنیوا میں پاکستان مخالف مہم کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ، براہ مہربانی بلوچ ریپلکن پارٹی کے خلاف سنجیدہ تادیبی کارروائی کی جائے۔ ان کے ٹوئٹ کے جواب میں سوئس وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم اس کے خلاف سنجیدہ اقدامات اٹھا رہے ہیں اور جو بھی کارروائی کی جائے گی ، اس کے بارے میں آپ کو مطلع کیا جائے گا جبکہ فی الحال سوئس حکومت پاکستانی حکام سے مکمل رابطے میں ہیں ۔