سوڈانی پولیس اہلکار کاقتل کرنے پر یونیورسٹی طالب علم کو سزائے موت
خرطوم(این این آئی)سوڈان میں ایک عدالت نے ایک پولیس اہلکار کے قتل کے الزام میں گرفتار یونیورسٹی کے طالب علم کو قصور وار قرار دے کر سزائے موت کا حکم دیا ہے۔
جنیوا میں پاکستان مخالف اشتہاری مہم کے خلاف بھرپور کارروائی کریں گے : سوئٹز ر لینڈ
عرب ٹی وی کے مطابق وکیل صفائی محمد عربی نے صحافیوں کو بتایا کہ عدالت نے گذشتہ ماہ عاصم عمر کے خلاف پولیس اہلکار کے قتل کے الزام میں فرد جرم عائد کی تھی اور اتوار کو اس کو پھانسی دینے کا حکم دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ وہ اس سزا کے خلاف اعلیٰ عدالت میں اپیل دائر کریں گے جبکہ فیصلہ سنائے جانے کے وقت طلبہ کی ایک بڑی تعداد بھی عدالت کے باہر جمع ہو گئی مگر پولیس نے انھیں اشک آور گیس کے گولے پھینک کر منتشر کردیا۔اس کے بعد طلبہ نے جامعہ خرطوم کے آس پاس بھی مظاہرے کیے ہیں مگر انھیں وہاں سے بھی منتشر کردیا گیا۔دوسری جانب سوڈان کی حزب اختلاف کی جماعت پاپولر کانگریس پارٹی نے عدالت کے فیصلے کو مسترد کردیا اورایک بیان میں کہا کہ عاصم عمر کو غیر قانونی طور پر سزا سنائی گئی ہے کیونکہ جج کے پاس اس کو مجرم ٹھہرانے کے لیے مکمل شہادت نہیں تھی۔