پاکستان مخالف اشتہاری مہم ، بھارت کو جنیوا میں بھر پور جواب
جنیوا(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوئٹز رلینڈ میں پاکستان مخالف اشتہاری مہم بھارتی حکومت کے فنڈز سے چلائی گئی جس کے بعد حکومت پاکستان نے سوئس حکومت سے بھرپور احتجاج کیا، مگر اب بھارتی حکومت کو جنیوا ہی میں بھرپور جواب مل گیا ہے اور اس کے جواب ہی میں اشتہاری مہم چلائی جا رہی ہے جس میں کشمیر اور ناگا لینڈ میں بھارتی حکومت کے مظالم کا پردہ فاش کرد یا ہے۔
ملک سے باہر بیٹھ کر پاکستان اور فوج کو گالیاں دینے والوں کو نہیں چھوڑیں گے ،ہر قیمت پر امن اور قانون کی حکمرانی بحال کریں گے:آرمی چیف
بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان مخالف اشتہاری مہم کے بعد جنیوا کی سڑکوں پر ہی مودی سرکار کو آئینہ دکھانے کے مہم شروع ہو گئی ہے۔ جنیوا کی سٹرکوں پر نئی دہلی کی جانب سے کشمیر اور ناگا لینڈ پر ناجائز قبضے کو اجاگر کرنے کے لئے بینرز آویزاں کر دئیے گئے ہیں۔ بینرز پر کشمیر توجہ چاہتا ہے اور تری پور کے لوگوں کی آزادی کے مطالبے کئے گئے ہیں۔
اشتہاری مہم کے دوران لگائے جانے والے بینرز پر بھارتی سرکار سے ناگا لینڈ کے آزادی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ یہ بینرز نہ صرف جنیوا کی سڑکوں پر لگائے گئے ہیں بلکہ جنیوا میں چلنے والی میٹرو ٹرین پر بھی بینرز لگائے گئے ہیں۔