اسرائیلی فوجیوں نے تخریب کاریوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 20فلسطینی گرفتار کر لئے
مقبوضہ بیت المقدس(آئی این پی)اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ علاقوں سے 20 فلسطینی گرفتار کرلیے جن پر تخریبی کاریوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔
سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرکٹرز کا بورڈ کو اپنے علاوہ
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کا کہناہے کہ20افراد کو گرفتار کرنے کی کارروائیاں دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مختلف دیہاتوں اور قصبوں سے کی گئی ہیں جبکہ ان افراد پر الزام عائد کیا گیا ہے ہے کہ وہ تخریب کاریوں میں ملوث تھے ۔واضح رہے کہ اسرائیلی فوجی مسلسل متعلقہ علاقوں سے فلسطینیوں کو گرفتار کر کے لے جاتے ہیں جس کے باعث جیلوں میں اب تک 7 ہزار فلسطینی قید ہیں۔