ترکی نے شمالی عراق کے ساتھ اپنی سرحد بند کر دی
انقرہ ( آئی این پی) ترکی نے شمالی عراق سے ملحقہ اپنی سرحد کو بند کر دیا ۔
اسرائیلی فوجیوں نے تخریب کاریوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 20فلسطینی گرفتار کر لئے
غیر ملکی میڈیا کے مطا بق شمالی عراقی انتظامیہ کی خود مختاری کے لئے ہونے والے ریفرنڈم کے جواز میں ترکی نے شمالی عراق سے ملحقہ اپنی سرحد کو بند کر دیا ہے۔ شمالی عراقی لیڈر مسعود بارزانی نے امید ظاہر کی تھی کہ ترکی ہمارے ساتھ اپنی سرحد بند نہیں کرے گا، جس نے عالمی دباو کے باوجود ریفرنڈم منعقد کروانے پر اصرار جاری رکھا ہوا ہے جس کے لیے رائے دہی شروع ہو چکی ہے ۔ واضح رہے کہ شمالی عراق کی درآمدات کا 70 فیصد ترکی کے راستے پورا ہوتا ہے۔