داعش نے 3سالہ ننھے” میسی “ کو2سال قید کے بعد رہا کر دیا

داعش نے 3سالہ ننھے” میسی “ کو2سال قید کے بعد رہا کر دیا
داعش نے 3سالہ ننھے” میسی “ کو2سال قید کے بعد رہا کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بغداد (ڈیلی پاکستان آن لائن )کالعدم تنظیم ”داعش “ نے تین سالہ بچے کو 2سال قید میں رکھنے کے بعد بلاآخر رہا کر دیا جس کا جرم یہ تھا کہ اس کے والدین نے بچے کا نام ہسپانوی فٹبالر لیونل میسی کے نام سے متاثر ہو کر ”میسی“ رکھا تھا ۔
”العربیہ ڈاٹ نیٹ“ کے مطابق داعش نے عراق کے علاقے سنجاز سے تعلق رکھنے والے تین سالہ” میسی “کو 2سالہ قید کے بعد رہا کر دیا ، اس وقت بچے کی عمر 5سال ہے مگر جب اسے 2014ءمیں گرفتار کیا گیا تھا تب اس کی عمر تین سال تھی ۔

داعش کے دہشت گردوں نے سنجار کے علاقے میں مقامی آبادی کے وحشیانہ قتل عام، خواتین کی اجتماعی عصمت ریزی کے ساتھ ساتھ سینکڑوں مردو ، خواتین اور بچوں کو یرغمال بنا لیا تھاجن می 2 سالہ میسی بھی شامل تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ داعش کے جنگجو میسی کے والدین سے بچے کی رہائی کے لیے تاوان کا مطالبہ کرتے رہے ہیں مگر ان کے پاس شدت پسندوں کو دینے کے لیے کچھ نہیں تھا۔ اس لیے وہ بیٹے کی رہائی کے لیے تاوان ادا نہیں کرسکے۔


عراق کے کرد ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میسی کے والد نے اپنی بیوی کی مشورے سے بچے کا نام تبدیل کر کے حسن رکھا ہے۔ نام تبدیل کرنے کا مقصد داعش کے غیض وغضب سے بچنا ہے۔